بالی وڈ کی اداکارہ انوشکا شرما نے میڈیا میں سرکولیٹ ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ وہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ شادی کر رہی ہے۔
لندن (ویب ڈیسک) اگر بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں تین ایک کے مارجن سے ٹیسٹ سیریز میں شکست نہ ہوتی تو شائد اس جوڑے کے بارے میں زیادہ پراپیگنڈا نہ کیا جاتا۔ لیکن جب سے بھارت سیریز ہارا ہے،اور اس میں کوہلی کی بد ترین پرفارمنس کا بھی کردار ہے ، انوشکا شرما کی لندن میں کوہلی کے ساتھ موجودگی پر مسلسل بحث کی جا رہی ہے۔ ایک رپورٹ یہ بھی آئی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے خود اداکارہ کو اسی ہوٹل میں قیام کرنے کی اجازت دی تھی جس میں کوہلی تھا۔ پھر یہ خبر آئی کہ دونوں اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی تیاری کر رہے ہیں ، مگر اب انوشکا نے دلبرداشتہ ہو کر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان سب باتوں کو محض افواہوں سے تعبیر کیا ہے اور ساتھ ہی درخواست کی ہے اب یہ بحث بند کر دی جائے۔ یاد رہے کہ انوشکا اور کوہلی پہلی بار نیوزی لینڈ کے دورے میں دیکھے گئے تھے جس کے بعد سے پاپا رازی ان کے پیچھے ہو گئے تھے ، جب کہ مبصرین انگلینڈ میں کوہلی کی بری کارکردگی کا سبب اس خاتون کو قرار دے رہ ہیں۔ –
تبصرے بند ہیں.