قومی کرکٹر ناصر جمشید نے زندگی کی نئی اننگز شروع کر دی۔ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
برمنگھم: (ویب ڈیسک) اوپننگ بلے باز کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر سمیرہ افضل سے ہو چکا ہے۔ ان کے نکاح کی تقریب برمنگھم میں منعقد ہوئی۔ نکاح کی تقریب میں ناصر جمشید کے اہلخانہ شریک نہ ہو سکے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق یہ ناصر جمشید کی پسند کی شادی ہے۔ شادی کی باقاعدہ تقریب لاہور میں چھے ستمبر کو ہو گی۔ جس میں ساتھی کرکٹرز اور ناصر جمشید کے اہلخانہ شریک ہوں گے۔ –
تبصرے بند ہیں.