Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم ہاؤس کی اضافی گاڑیاں نیلام کرنےکا فیصلہ

وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہائوس کی اضافی گاڑیاں فوری طور پر نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ،اسی سلسلے میں اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مرسڈیز،بی ایم ڈبلیوگاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 33گاڑیاں نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اضافی گاڑیوں کی نیلامی کا حکم دیا ہے جنہیں جلد ازجلد فروخت کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی گاڑیوں میں 8 جدید لگژری بی ایم ڈبلیوز بھی شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں زیر استعمال رہنے والی جن گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ان میں 4جدید مرسیڈ یزبینرز،16 ٹویوٹاکرولا،ایک ہنڈا،3سوزوکی اور ایک ایچ ٹی وی گاڑی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.