Latest National, International, Sports & Business News

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہونیوالا اجلاس مؤخر

قومی سلامتی کمیٹی کا کل ہونیوالا اہم اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل نہیں ہو گا، اجلاس میں وزیر اعظم ہاؤس آڈیو لیکس اور سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ہونی تھی۔اجلاس وفاقی کابینہ اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث مؤخر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کرنا تھی۔وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی ہے جس میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.