Latest National, International, Sports & Business News

نواز شریف منتخب وزیر اعظم ہیں استعفے کا مطالبہ نہیں کیا جا سکتا : امریکا

امریکا نے پاکستان میں منتخب حکومت کی حمایت کردی ہے اور محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستان کے منتخب وزیراعظم ہیں اس لئے ان سے استعفےکامطالبہ نہیں کیاجا سکتا۔

واشنگٹن () واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میری ہارف نے کہا کہ امریکا پاکستان میں آئینی اورانتخابی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ نوازشریف سےمستعفی ہونے کا مطالبہ نہیں کیا جاسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں میری ہارف نے کہا کہ مذاکرات کے لئے کافی گنجائش موجود ہے ، حالات پرامن رہنے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں تمام سیاسی فریقین کوتشدد سے گریزکرنا چاہیے ، ایسے لوگوں کی حمایت نہیں کرتے جوغیرآئینی فیصلے تھوپنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان کےساتھ جمہوریت کےلیےکام کر رہا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.