Latest National, International, Sports & Business News

موبائل فون کمپنیوں کو چیٹ پیکجز بھی فوری بند کرنے کا حکم

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے تمام موبائل کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ نائٹ پیکیجز کے متبادل کے طور پر جاری ہر قسم کے چیٹ پیکیجز فی الفور بند کردیے جائیں۔ پی ٹی اے کی جانب سے 29 اگست 2013کو تمام موبائل کمپنیوں کو جاری کردہ ریگولیٹری خط نمبر CPD-1(227)13-PTAکے مطابق پی ٹی اے نے نائٹ پیکیجز سے سوسائٹی پر پڑنے والے منفی اثرات کو جواز بناکر 14نومبر کو نائٹ پیکیجز پر پابندی کے احکام جاری کیے تھے، ان احکام پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے پی ٹی اے کے زونل دفاتر اور سروسز ڈویژن کے تحت کیے گئے خصوصی سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ دن اور رات کے اوقات میں چیٹ پیکیجز چلائے جارہے ہیں۔جن میں وائس اور ایس ایم ایس دونوں طرح کی سروس شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق دن اور رات کے کسی بھی اوقات میں چیٹ پیکیجز بھی پی ٹی اے کے 14 نومبر کے احکام کی صریح خلاف ورزی ہے، پی ٹی اے نے تمام سیلولر موبائل ٹیلی کام آپریٹرز کو ہدایت کی ہے کہ فی الفور چیٹ پیکیجز بند کیے جائیں اور عمل درآمد کی رپورٹ 2ستمبر تک پی ٹی اے کو پیش کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.