لاہور(این این آئی)ملتانی حسینہ اداکارہ ثنا خان نے ورثہ تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں شاندار پرفارمینس شائقین ڈرامہ نے ونس مور کے نعرے لگادئیے۔ پروڈیوسر کا اداکارہ کو نقد انعام سے نوازا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی مٹی نے ہمیشہ خوبصورت اداکارائیں پیدا کی جن نے اپنے کام سے پورے پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا آپ منوایا ایسی ہی اک ملتان کی اک خوبصورت حسینہ اداکارہ ثنا خان بھی ہیں جو آج کل ورثہ تھیٹر میں پرفارم کر رہی ہیں گزشتہ رات اداکارہ نے اپنی پرفارمینس سے شائقین ڈرامہ کو اس قدر متاثر کیا کہ وہ ونس مور کے نعرے لگانے لگے پورا ہال ونس مور کے نعروں سے گونج اٹھا پروڈیوسر راجہ قمر شہزاد اور عبداللہ شہزاد نے ادکارہ کی پرفارمینس سے خوش ہو کر اداکارہ کو نقد انعام سے نوازا اس موقع پر ساتھی فنکاروں نے اداکارہ کو مبارکباد بھی دیں اداکارہ ثنا خان کا کہنا تھا میں شائقین ڈرامہ کی اس محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی میں تمام چاہنے والوں کا اور پروڈیوسر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے اتنا پیار دیا میری کوشیش کو گئی کہ میں اپنی پرفارمینس کو مزید بہتر کو سکوں اور شائقین ڈرامہ کو مزید پیار حاصل کر سکوں۔
تبصرے بند ہیں.