سری لنکن کرکٹر کوشل لوکاراچی نے آئی سی سی کی آنکھوں میں دھول جھونکنا شروع کردی۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ فکسنگ کیس میں معطل ہونے کے باوجود چیمپئنز لیگ میں جلوہ گر ہوگئے، ایونٹ منتظمین نے بھی معاملے پر آنکھیں بند کرلیں، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی خاموشی نے بھی معاملے کو پراسرار بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے بی پی ایل فکسنگ کیس میں 9 افراد کو ملوث قرار دیا تھا، اگرچہ ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے مگر بعد میں تمام منظر عام پر آگئے، ان میں سری لنکن کوشل لوکا راچی اور انگلینڈ کے ڈیرن اسٹیونز بھی شامل تھے۔ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے واضح طور پر کہا تھا کہ جب تک یہ افراد خود کو بے قصور ثابت نہیں کردیتے معطل رہیں گے، مگر حیران کن طور پر ان کے اس بیان کے اگلے روز وہ سری لنکا کے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 میچ میں کھیلتے دکھائی دیے۔
تبصرے بند ہیں.