Latest National, International, Sports & Business News

لاہور ہائیکورٹ کے طلب کرنے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ عدالت میں پیش

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے کرپشن کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو طلب کیا ہے

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے رانا ثنا اللہ کے ساتھ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو بھی طلب کر لیا تھا۔ عدالت کے طلب کرنے پر رانا ثنا اللہ اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہو گئے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم اسلام آباد پولیس کے عدم تعاون کے باعث اینٹی کرپشن کی ٹیم رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی تھی۔

جس پر اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی گئی تھی تاہم عدالت نے توہین عدالت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام کو وزیر داخلہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے خبردار کیا تھا کہ رانا ثنا اللہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا

تبصرے بند ہیں.