Latest National, International, Sports & Business News

قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش روانہ

قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورہ کے لیے روانہ ہوگئی ،ٹیم بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز اور تین ایک روزہ میچ کھیلے گی۔انڈر 16 ٹیم اسکواڈ میں 16 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ 4 کھلاڑیوں کو ریزرو رکھا گیا ہے، انڈر 16 کھلاڑیوں میں کپتان عمر ایمان، کاشف علی، احمد خان،علی اسفند، عالیان محمد ،عامر حسن، فیصل اکرم، فرہاد خان، حسیب اللہ،خالد خان، محمد شہزاد کے نام شامل ہیں۔انڈر 16 کھلاڑیوں میں ملک بھر کے مختلف شہروں سمیت قبائلی علاقے فاٹا سےفرہاد خان اور وکٹ کیپر زبیر شنواری تعلق رکھتے ہیں۔انڈر 16 کھلاڑی بنگلہ دیش میں 29 اپریل اور 5 مئی کودو ٹیسٹ جبکہ 10، 12، اور 15 مئی کو ایک روزہ میچ کھیلیںگے۔

تبصرے بند ہیں.