Latest National, International, Sports & Business News

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں محض دو امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 640 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونےکے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر ، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 43 ہزار 300 روپے پر آگئی ہے۔مزید برآں 10 گرام سونا 5829 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 22 ہزار 857 روپے کا ہوگیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.