Latest National, International, Sports & Business News

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی مداحوں سے دعا کی درخواست

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کیلئے دعا کی درخواست کردی۔شاہین شاہ آفریدی کی سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کے عشائیے جو کہ حال ہی میں منعقد کیا گیا تھا ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ جس میں شاہین آفریدی کو تقریب میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے شاہین آفریدی کو اکیلا دیکھ کر ان کے چاہنے والے بھاگے چلے آئے اور ان سے مختلف سوالات کرنے لگے۔انجری کے بارے سوالات پر شاہین آفریدی نے کہا کہ آپ میرے لیے دعا کریں میرے ٹانکے صحیح ہوجائیں۔

تبصرے بند ہیں.