Latest National, International, Sports & Business News

عمران ہاشمی اپنی سابقہ ہیروئن کے سحر میں مبتلا ہوگئے

 جیو فلمز کے بینر تلے 13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے گزشتہ دنوں ماہرہ خان اور  حمائما ملک نے اپنے کرداروں کے پوسٹرز جاری کیے جسے پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی۔

حمائمہ ملک نے ’دارو‘ کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی وڈ کے  ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابقہ ہیروئن کی تعریف کیے بنا  نہ رہ سکے۔

اسکرین شاٹ/حمائما ملک

عمران ہاشمی نے اداکارہ کے شیئر کردہ پوسٹر پر لکھا ’حمائما، آپ کا یہ لُک بے حد اچھا لگ رہا ہے،  فلم میں آپ کی شاندار  پرفارمنس دیکھنے کا منتظر ہوں’۔

ساتھ ہی بالی وڈ اداکار نے حمائما کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے اپنے کردار ’مکھو‘ کا پوسٹر جاری کیا تھا جس پر بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن نے کمنٹ کرتے ہوئے ان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ عمران ہاشمی اور حمائما ملک نے 2014 میں بالی وڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تبصرے بند ہیں.