Latest National, International, Sports & Business News

عراقی فوج نے رمادی میں توپیں اور ٹینک تعینات کر دئی

داعش کے جنگجوئوں نے دفاعی حکمت عملی کے تحت شہر میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں

رمادی ( ) عراقی فوج نے رمادی کے ارد گرد توپیں اور ٹینک تعینات کر دیئے ہیں جبکہ اس شہر پر قابض داعش کے جنگجوؤں نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے شہر میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق جنگجوؤں نے رمادی کے جنوبی علاقوں میں جمع ہونا شروع کر دیا ہے ۔ صوبہ انبار کے دارالحکومت رمادی پر داعش کے قبضے کو ملکی سکیورٹی فورسز کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے ۔ حالیہ دنوں میں اس شہر سے چالیس ہزار افراد فرار ہو چکے ہیں جبکہ حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ داعش کو شہر سے نکالنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے ۔ –

تبصرے بند ہیں.