Latest National, International, Sports & Business News

طیبہ گل کے معاملےکی انکوائری کرنیوالےکمیشن میں سابق ڈی جی نیب کی طلبی کا نوٹس معطل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی نے شہزاد سلیم کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نےکمیشن میں سابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل سے جواب طلب کرلیا۔

خیال رہےکہ سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے طیبہ گل نامی خاتون کے سابق چیئرمین نیب پر ہراساں کرنے کے  الزامات کی انکوائری کرنے والےکمیشن میں طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا تھا۔

طیبہ گل کے  معاملےکی انکوائری کرنے  والے کمیشن نے شہزاد سلیم کو  ریکارڈ سمیت 28 ستمبر کو طلب کیا تھا۔

 درخواست گزار شہزاد سلیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی سے متعلقہ 3 درخواستوں پر عدالت پہلے ہی حکم امتناعی دے چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.