Latest National, International, Sports & Business News

شاہنواز دھانی کا مداح سے ملاقات کیلئے بریانی اور کڑاہی کا مطالبہ

سوشل میڈیا پر شاہنواز دھانی کی نیوزی لینڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے

سوشل میڈیا پر شاہنواز دھانی کی نیوزی لینڈ میں پریکٹس سیشن کے دوران کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں شاہنواز کو مداحوں میں گھلے ملے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو میں فاسٹ بولر کہیں کسی سے گلے ملتے تو کہیں آٹوگراف یا پھر کہیں تصویریں بنواتے دیکھے گئے۔

اس دوران ایک مداح نے شاہنواز دھانی کو ملاقات سے متعلق یاد دلایا جس پر شاہنواز کا کہنا تھا کہ ’بریانی اور کڑاہی ‘یاد رکھنا۔

مداح کے اوکے کرنے پر فاسٹ بولر کا کہنا تھا کل کراؤن پلازہ میں ملتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.