Latest National, International, Sports & Business News

شامی فوج کا اسرائیل کی جانب سے دمشق کے قریب حملوں کا دعویٰ

شامی فوج نے اسرائیل کی جانب سے دمشق کے قریب حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی۔

دمشق: شام کی فوج کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دیماس کے قصبے کے قریب کے علاقے پر بمباری کی ہے۔ بیان میں ان حملوں کو ’براہِ راست جارحیت‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملے شامی حکومت کے مخالفین کی مدد کرنے کے لیے کیے گئے۔ اسرائیلی حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق نہیں کی۔

تبصرے بند ہیں.