Latest National, International, Sports & Business News

سونے کی قیمت میں ساڈھے تین سو روپے کمی

عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ساڑھے تین سو روپے فی تولہ کم ہوگئی۔

کراچی:() سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں سونے کی نئی قیمت اکاون ہزار ایک سو روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو روپے کمی سے تینتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں چودہ ڈالر فی اونس کمی ہوئی ہے۔ جس کے بعد نئی عالمی قیمت بارہ سو چھبیس ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.