سعودی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو خالد الفالح نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی تیل اور گیس کی پیداوار مناسب مقدار میں رکھنے کے لئے اگلے دس سالوں کے دوران ہر سال 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق خالد الفالح نے ناروے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ تیل کی پیداوار کو بڑھایا جائے گا تا کہ دنیا کی طلب پوری کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار ایک کروڑ بیس لاکھ یومیہ برقرار رکھی جائے گی ، جب کہ گیس کی پیداوار ڈبل کر دی جائے گی۔ تا ہم تیل پیدا کرنے کے بڑھتے اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کی قیمت میں استحکام ضروری ہے۔ اس وقت تیل کی صنعت میں مین پاور کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔ –
تبصرے بند ہیں.