عالمی چیمپئن محمد آصف اپنے حریف سیڈ 3 محمد سجاد کو شکست دے کر 5 ویں این بی پی رینکنگ اسنوکرچیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ دفاعی چیمپئن اسجد اقبال، سیڈ 2 عمران شہزاد اور سیڈ 5 شاہد آفتاب نے بھی فائنل فور تک رسائی حاصل کرلی، تفصیلات کے مطابق این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میںعالمی چیمپئن محمد آصف نے اتوار کوکوارٹر فائنل میں سیڈ 3 پنجاب ہی کے محمد سجاد کو 5-2 سے ہرا کر اپ سیٹ کیا، اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے پنجاب کے اسجد اقبال نے سیڈ 17 سندھ کے سہیل شہزاد کو ایک سخت مقا بلے کے بعد5-4 سے قابوکیاسیڈ 2عمران شہزاد (پنجاب) نے سیڈ20 اور سابق قومی چیمپئن نوین پروانی(سندھ) کوکسی مزاحمت کے بغیر 5-0 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سیڈ5 پنجاب کے شاہد آفتاب نے سابق قومی چیمپئن اور ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے سیڈ 26 خرم آغا کو سخت مقابلے کے بعد 5-4 سے زیر کرلیا، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل 11 فریمز پر مشتمل ہوں گے، پیر کو پہلے سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن محمد آصف کا شاہد آفتاب سے اوردوسرے سیمی فائنل میں اسجد اقبال کا عمران شہزاد سے مقابلہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.