Latest National, International, Sports & Business News

روس نے یوکرین میں اجتماعی قبروں کی خبرکو جھوٹا قرار دے دیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفترکریملن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ یوکرینی شہر ازیوم میں شہریوں کی اجتماعی قبریں ملنےکی خبریں جھوٹ ہیں۔

کریملن نے کہا کہ روسی فوج شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔

اس سے قبل یوکرین نے پچھلے ہفتے ازیوم میں سیکڑوں اجتماعی قبریں ملنےکا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ یوکرین نے رواں ماہ ازیوم شہرکا قبضہ روسی فوج سے واپس حاصل کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.