Latest National, International, Sports & Business News

داسو دہشتگرد حملےکا ماسٹرمائنڈ افغانستان میں مارا گیا

اپرکوہستان کے علاقے داسو میں دیامر بھاشا ڈیم کی سائٹ پر کام کرنے والے چینی باشندوں پر دہشت گرد حملےکا ماسٹر مائنڈ طارق افغانستان میں مارا گیا۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرغنہ طارق افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہلاک ہوا ہے۔افغان خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے ایک سینئر کمانڈر نے تصدیق کی ہے کہ طارق رفیق عرف بٹن خراب کا رابطہ کل سے منقطع ہے، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر طارق رفیق کی شدید زخمی حالت میں تصاویر وائرل ہیں جن میں اس کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.