حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس کا اطلاق 9 مئی سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے اضافہ کرکے فی لیٹر قیمت 414 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اس سے قبل 399 روپے 58 پیسے تھی۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 92 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 399 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 414 روپے 78 پیسے ہوگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.