Latest National, International, Sports & Business News

جوئے کی تشہیر؛ ہربھجن، رائنا، یوراج، اروشی بڑی مشکل میں پھنس گئے

سابق بھارتی کرکٹرز یوراج سنگھ، سریش رائنا، ہربھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کو جوئے کو فروغ دینے کا الزام میں سیکیورٹی حکام نے پوچھ گچھ کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھارت کے تین سابق کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے بھی تفتیش کی جبکہ ہربھجن اور رائنا مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ سمیت تینوں کرکٹرز پر آن لائن جوئے کی تشہیر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کچھ پلیٹ فارمز جیسے ممنوعہ ناموں کا استعمال کررہے تھے، یہ پلیٹ فارمز صارفین کو غیرقانونی سٹہ بازی پلیٹ فارم پر ری ڈائرکٹ کرتے تھے جو کہ قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔یوراج سنگھ، ہربھجن سنگھ اور سریش رائنا نے بھی پلیٹ فارم کا اشتہار کیا تھا، جس کے باعث بھارتی حکام کے تفتیش کے دائرے میں آگئے۔دوسری جانب یوراج سنگھ اور سریش رائنا کے قریبی حلقوں نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا ہے، اس کے علاوہ اروشی روٹیلا اور سونو سود سمیت بالی ووڈ کے کئی دیگر مشہور اداکار بھی اس پلیٹ فارم سے جڑے ہیں۔تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ جوئے کو پرموٹ کرنے والی کمپنی نے اپنی تشہیر پر 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کی ہے۔اس رقم کو زیادہ تر بالی ووڈ اداکاروں، کرکٹرز پر لگایا گیا ہے تاکہ سوشل میڈیا پر انکے فالوورز کو زیادہ سے زیادہ اپنی طرف راغب کیا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.