Latest National, International, Sports & Business News

جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

اسلام آباد:امریکا اور ایران کے درمیان مشروط 2 ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالر ہوگئی۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 95 ڈالر فی بیرل فروخت ہونے لگا۔تاہم ماہرین کے مطابق قیمتیں اب بھی اس سطح سے زیادہ ہیں جہاں تنازع شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی سپلائی شدید متاثر ہوئی تھی، خاص طور پر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر حملوں کی دھمکی کے بعد توانائی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.