Latest National, International, Sports & Business News

جاپان کو سمندری طوفان کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کاسامنا

ریسکیو ورکر کے مطابق مٹی کے تودوں اور سیلابی صورت حال کے حوالے سے وارنگ جاری کردی گئی تھی

ریسکیو ورکرکے مطابق مٹی کے تودوں اور سیلابی صورت حال کے حوالے سے وارننگ جاری کردی گئی تھی۔

  طوفان کے کیوشو کے جنوبی جزیرے سے ٹکرانے  کی وجہ سے 4 افراد ہلاک اور 90 افراد زخمی ہوئے ہیں، سمندری طوفان سے کیوشو میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی جس سے سیلابی صورت حال پیدا ہوئی ہے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 9 ملین لوگوں کو  محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی تھیں، 3 لاکھ 50 ہزار کے قریب گھر اس وقت بجلی سے محروم ہیں۔

جاپان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں  متاثرہ علاقوں میں 400 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.