Latest National, International, Sports & Business News

بیوی کو گاڑی سے کچل کر مارنے کی کوشش کرنے والا بالی وڈ پروڈیوسر گرفتار

ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 اکتوبر  ممبئی کے پوش علاقے اندھیری کے ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں فلمساز کمل کشور مشرا نے اہلیہ کو گاڑی کے نیچے کچل کر مارنے کی کوشش کی تھی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلمساز کی اہلیہ نے انہیں گاڑی میں کسی اور ماڈل گرل کے ساتھ دیکھا تھا جس کے بعد وہاں سے فرار ہونے کیلئے گاڑی بھگا دی تھی اور  ان کی اہلیہ گاڑی کے نیچے کچل کر زخمی ہوگئیں، ان کے سر، ٹانگ اور ہاتھوں پر چوٹ آئی تھی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب پولیس نے بالی وڈ فلمساز کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.