سٹار کرکٹر کی وطن واپسی ،شرجیل خان کو آئندہ میچوں میں موقع ملنے کا امکان ہے
کولمبو () پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلیں گی ۔ وطن واپسی کی وجہ سے یونس خان دوسرا اور تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا معرکہ ہمبنٹوٹا ہی میں دوپہر دو بجے شیڈول ہے ۔ سینئر بیٹسمین یونس خان اپنے بھتیجے کے انتقال کے باعث سری لنکا سے وطن واپس آ رہے ہیں ۔ ان کی جگہ آئندہ ون ڈے میچوں میں نوجوان بلے باز شرجیل خان کو موقع مل سکتا ہے ۔ ٹیم منیجمنٹ کا سعید اجمل کی غیر موجودگی میں ذوالفقار بابر کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ ،میچ میں جنید خان یا وہاب ریاض کو ریسٹ دیا جا سکتا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی گراؤنڈ میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ پرفارم کریں گے ۔ دوسری جانب سری لنکن ٹیم پہلی ناکامی بھلا کر دوسرے میچ میں فتح کے لیے پرامید ہے ۔ پاکستان نے میزبان سری لنکا کو پہلے میچ میں چار وکٹ سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی ۔ –
تبصرے بند ہیں.