Latest National, International, Sports & Business News

بھارت میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد ہی قومی کرکٹ ٹیم بھیجی جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے جائزہ ٹیم بھارت بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

 

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت اور وہاں درپیش سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیرداخلہ نے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی ٹیم کی بھارت میں سیکیورٹی کے لئے ہائی کمیشن سے رابطہ کیا جائے اور جائزہ ٹیم سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھارت بھیجی جائے۔

تبصرے بند ہیں.