Latest National, International, Sports & Business News

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا مستعفی ہونے سے قبل الوداعی خطاب

بورس جانسن نے خطاب میں کہا کہ نئی وزیراعظم لزٹرس کو میری حمایت حاصل رہے گی،میں نے “بوسٹر راکٹ” کی طرح اپنا کام مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ میری حکومت نےبریگزٹ کاعمل مکمل کیا، یورپ بھرکی نسبت برطانیہ میں کورونا کی تیزی سے ویکسین لگی،  یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ  توانائی کا بحران پیدا کرکے روسی صدر پیوٹن ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتے، ٹوری حکومت عوام کو اس بحران سے نکال لے گی۔

واضح رہے کہ  اسکینڈلز سامنے آنے پر اپنی جماعت کے مطالبے پر بورس جانسن نے7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

گزشتہ روز لِز ٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیاگیا ، انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی۔

تبصرے بند ہیں.