Latest National, International, Sports & Business News

برازیل فٹ بال گراؤنڈ میں شائقین کی کمی پورا کرنے کے لئے ڈی جے کی خدمات حاصل کر لی گئیں

برازیلیا(سپو ر ٹس ڈیسک) برازیل میں کورونا وائرس کی عالمگیر وبا میں کمی آنے کے بعد فٹ بال میچ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی تاہم شائقین کے داخلے پر پابندی تاحال برقرار ہے اس لئے برازیل کے فٹ بال کلبوں نے گراؤنڈ میں اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ڈی جے کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق گراؤنڈ میں میچ کے دوران گول ہونے پر ڈی جے ایسا ساؤنڈ بجاتا ہے جیسے شائقین اصل میں اپنی پسند کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہوں۔

تبصرے بند ہیں.