Latest National, International, Sports & Business News

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ممبئی:بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کو دھرمیندر نے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں، ان کی رہائش گاہ کے باہر متعدد بالی ووڈ اداکاروں اور ان کے اہلخانہ کو سفید لباس میں آتے دیکھا گیا۔معروف فلم ساز کرن جوہر نے بھی انسٹاگرام پر دھرمیندر کی موت کی تصدیق کی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرمیندر کو دو ہفتے قبل سانس لینے میں دشواری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جبکہ رواں سال اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آخری بار اپنی اداکاری کے جوہر فلم اکیس میں دکھائے جو 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

تبصرے بند ہیں.