ملکی دوسرے بڑے شعبے چاول کی مجموعی برآمد بڑھ گئی۔ مقدار میں کمی کے باوجود قیمت زیادہ ملنے سے باسمتی چاول کی ایکسپورٹ میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔
لاہور: () رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جولائی سے نومبر تک 7 لاکھ 37 ہزار ٹن چاول دیگر ممالک کو بھیجا گیا جس سے 42 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ باسمتی چاول کی برآمد ایک فیصد کمی سے ایک لاکھ 73 ہزار ٹن رہی جبکہ مالیت 14 فیصد اضافے سے 18 کروڑ 64 لاکھ ڈالر رہی۔
تبصرے بند ہیں.