Latest National, International, Sports & Business News

ایک سال میں ملکی حالات بدل گئے، کہیں سے ڈیفالٹ کی آواز نہیں آ رہی: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک سال میں پاکستان کے حالات بدل گئے، ملک کے کسی کونے سے ڈیفالٹ کی آواز نہیں آ رہی۔ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کم اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، چار سال بھی ایک جماعت کی حکومت رہی، اپنے خزانے بھرتے رہے، ہم نے دروازوں پر دستک دے کر 10 ہزار روپے کے چیک دیئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی کو پرواہ نہیں تھی، جو حالت محکمہ ماحولیات کی تھی وہی پنجاب کی حالت تھی، ماحولیاتی تحفظ فورس ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور پنجاب کو صاف، سرسبز اور محفوظ بنانے کے حکومتی عزم کی عملی تعبیر ہےمریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانا عوام کی بہت بڑی خدمت ہے، سموگ کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ہر مریض کو مفت ادویات ملے گی، مہنگی ادویات بیچنے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔قبل ازیں لاہور میں ماحولیاتی تحفظ فورس پنجاب کی پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شرکت کی، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری بھی موجود تھیں۔تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی تحفظ فورس کی بنیاد رکھی، اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ماحولیاتی تحفظ فورس کے ویجیلینس سکواڈ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سلامی پیش کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.