فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے بارے میں بینکوں کے علاوہ، نادرا، موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز، ہائوسنگ اتھارٹیز، جائیداد کی منتقلی سے متعلق اداروں سمیت دیگر اداروں سے بھی ڈیٹا اور معلومات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ ایف بی آر کی طرف سے امیر ٹیکس چوروں کو بھجوائے جانے والے نوٹسز کی تعداد 17ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،دسمبر تک 50ہزار نان فائلرز اور مالی سال 2013-14کے اختتام تک مجموعی طور پر 1لاکھ ٹیکس چوروں کو نوٹس جاری کیے جائیں گےاس ضمن میں دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز لارج ٹیکس پیئر یونٹس اور ریجنل ٹیکس آفسز سمیت دیگر فیلڈ فارمشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایاجائے اور تمام فیلڈ فارمشنز ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی وضع کریں اور ٹھوس اقدامات کریں، گزشتہ مالی سال کے دوران ہونے والی غلطیوں کو دور کیا جائے اورٹیکس لیکیج روکی جائے۔
تبصرے بند ہیں.