Latest National, International, Sports & Business News

ایشیائی حصص مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

ایشیائی حصص مارکیٹس میں بدھ کوسرمایہ کاروں کو کوئی واضح سمت نہ ملنے کے باعث ملا جلا رجحان رہا۔ ین کی قدر میں کمی اور حصص کی نچلی قیمتوں پر خریداری کے باعث ٹوکیو کا نکئی انڈیکس 1.32 فیصد کے اضافے سے 14050.16 پوائنٹس پر جا پہنچا، سیؤل کی مارکیٹ 0.57 فیصد کے اضافے سے1923.91 پوائنٹس پر بند ہوئی جبکہ سڈنی میں اتارچڑھاؤ کے بعد انڈیکس 5157.4 پوائنٹس پر برقرا رہا، چینی معاشی سست روی کے خدشات پر شنگھائی میں شیئر پرائسز 0.29 فیصد کی کمی سے 2100.14 پوائنٹس پر آگئی، ہانگ کانگ میں طوفان کے باعث معمولات متاثر ہونے سے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری سرگرمیان معطل رہیں۔دیگر مارکیٹس میں سے تائی پے کی مارکیٹ 0.41 فیصد مندی کے ساتھ 7951.33 پوائنٹس پر بند ہوئی، ویلنگٹن میں جمود طاری رہا اور انڈیکس 1.23پوائنٹ کی معمولی مندی سے 4524.59 پوائنٹس پر آگیا، کوالالمپور میں بھی حصص مارکیٹ جمود کا شکار ہوگئی، انڈیکس 1.36 پوائنٹ نیچے آکر 1793.73 پوائنٹس پر بند ہوا، جکارتہ میں تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ 1.02فیصد بلند ہوئی اور انڈیکس 4699.73 پوائنٹس پر جا پہنچا، سنگاپوری مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا، مارکیٹ 0.14 فیصد کی بلندی سے 3248.66 پوائنٹس پر آگئی، بنکاک میں سرمایہ کاروں نے فروخت کے مقابلے میں حصص کی خریداری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے انڈیکس 0.11 فیصد کی تیزی سے 1460.63 پوائنٹس پر آگیا، ممبئی کی مارکیٹ میں بھی 0.72 فیصد اضافہ ہوا اور انڈیکس 19367.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تبصرے بند ہیں.