Latest National, International, Sports & Business News

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو سیلاب امداد میں ڈھائی ارب ڈالر دینےکا اعلان

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک کےکنٹری ڈائریکٹریونگ زی اور بینک کے وفد سے ملاقات کی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے بینک کے وفد کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں بتایا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیلاب سے ملکی معیشت پر اثرات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت نے معیشت کو نقصان سے بچانے اور معاشی ترقی کے لیے درست سمت دی ہے۔

 اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کےکنٹری ڈائریکٹریونگ زی کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی سیلاب امداد میں 2.5 ارب ڈالر تک دےگا، سیلاب متاثرین کے لیے رقم کی منظوری رواں ماہ بورڈ سے لی جائےگی۔

یونگ زی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب کی روک تھام کے لیے 1.5 ارب ڈالر بھی امداد میں شامل ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.