Latest National, International, Sports & Business News

ایس ای سی پی نے 2ارب 36 کروڑ کا بچ جانے والا فنڈ قومی خزانے میں جمع کرا دیا

کراچی: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے 2 ارب 36کروڑ روپے کابچ جانے والافنڈ قومی خزانے میں جمع کرا دیا۔ گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق مالی سال 2012-13 کے اختتام پر ایس ای سی پی کے سالانہ اخراجات سے اضافی رہنے والے فنڈز اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی نے سال 2012-13 میں کمپنیوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر عائد کیے جانے والے جرمانوں سے حاصل ہونے والے 2 کروڑ روپے بھی حکومت کو جمع کرا دیے ہیں۔ واضح رہے کہ فنانس بل 2012 کی سیکشن 13(1) کے مطابق تمام ریگولیٹری اداروں کو سالانہ سرپلس فنڈ قومی خزانے میں جمع کرانے کاکہا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.