ایک سینئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نیوز ویب سائٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے اور دونوں ممالک نے اس ہفتے مذاکرات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کیلئے منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔امریکی عہدیدار کے مطابق دوحہ میں ملاقات کے دوران آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔اس سے پہلے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں اور مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا تھا۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو 11 روز ہوئے ہیں تاہم دونوں جانب سے دوبارہ حملوں کے باعث جنگ بندی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.