Latest National, International, Sports & Business News

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد بھارتی فلم کا 10 سالہ ہیرو چل بسا

راہول کولی کی فلم گزشتہ سال کئی بین الاقوامی فلم فیسٹولز میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجراتی فلم ‘ چھیلو شو’ کو بھارت کی جانب سے اگلے سال آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کیلئے بھیجا گیا ہے اور یہ فلم بھارت میں 14 اکتوبر کو ریلیز ہونی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے 10 سالہ اداکار راہول کولی فلم کی ریلیز سے قبل ہی چل بسے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق راہول کولی کا انتقال 2 اکتوبر کو احمد آبادکے اسپتال میں ہوا اور وہ بلڈ کینسر سے نبرد آزما تھے۔

راہول کولی کی فلم گزشتہ سال کئی بین الاقوامی فلم فیسٹولز میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

تبصرے بند ہیں.