اسلام آباد: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں کا تعین کرے گی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھ رہی ہے جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 110 ڈالر سے بڑھ کر 140 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، توانائی کی قیمتوں میں دوبارہ بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت نے خطے کی صورتحال میں بہتری کے لیے کامیاب کوششیں کیں، عوام نے مشکل وقت میں تحمل کا مظاہرہ کیا۔وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ وفاق نے پٹرولیم قیمتوں پر سبسڈی کے لیے 130 ارب روپے خرچ کیے ہیں، سبسڈی کا پروگرام آج بھی جاری ہے، عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالا گیا۔
تبصرے بند ہیں.