Latest National, International, Sports & Business News

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے سرپرائز کا انتظار کریں: جنرل خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر

ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے جنرل علی عبدالحی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے سرپرائز کا انتظار کریں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق علی عبدالحی نے کہا ہے کہ ہمارا ردِعمل غیر معمولی ہو گا۔واضح رہے کہ اسرائیلی حملے میں ایران کے سینئر سیکیورٹی عہدیدار علی لاریجانی، اِن کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی اور ایک معاون شہید ہو گئے۔علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔ان کی شہادت کا اعلان سوشل میڈیا ایکس پر بھی کر دیا گیا ہے، بیان میں لکھا گیا ہے کہ ’خدا کا ایک بندہ، خدا سے جا ملا۔‘بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے ایک الگ حملے میں بسیج ملیشیا کے سربراہ غلام رضا سلیمانی بھی شہید ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.