Latest National, International, Sports & Business News

امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

بھارتی کمپنی پر ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکلز کی خریداری کے لیے ٹرانزیکشن میں معاونت کرنے پر پابندی عائد کی گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا نے بھارتی کمپنی پر ایرانی تیل اور پیٹرو کیمیکلز کی خریداری کے لیے ٹرانزیکشن میں معاونت کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت کی نجی پیٹرولیم کمپنی نے ایران نے میتھول اور بیس آئل سمیت لاکھوں ڈالر مالیت کے پیٹرو کیمیکلز پراڈکٹس خریدیں جو چین بھیجی گئیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ایرانی بروکرز کو ٹارگٹ کرتے ہوئے جنوبی اور مغربی ایشیا میں انہیں معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامی گروپ پر معاشی پابندیاں عائد کیں۔

تبصرے بند ہیں.