Latest National, International, Sports & Business News

اعظم سواتی کا کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: سینیٹر اعظم سواتی نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کو کرپشن کی جڑ قرار دیتے ہوئے کرپٹ لوگوں کے سر قلم کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے سی ڈی اے اور ایف بی آر کو کرپشن کی جڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بھی ان کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام رہی،کرپٹ لوگوں کے سر قلم کئے جانے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے ساتھ جو ہوا سب نے دیکھا، آج وہ اپنی سانسوں کے لئے لڑ رہا ہے، ملک میں ایک فاشسٹ حکومت قابض ہے، شہباز گل پر تشدد کا مقصد اپنی مرضی کا بیان ریکارڈ کروانا ہے تاکہ پی ٹی آئی اور عمران خان سے منسلک کیا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.