جارتی خسارے اور آئی ایم ایف کو ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ برقرار ہے۔ اسٹیٹ بنک کے ذخائر تین ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آ گئے۔
کراچی: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سترہ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی کمی سے مجموعی ذخائر آٹھ ارب چھ کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ مرکزی بنک کے ذخائر آٹھ کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کی کمی سے دو ارب چھیانوے کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ کمرشل بنکوں کے ذخائر سترہ کروڑ اٹہتر لاکھ ڈالر کی کمی سے پانچ ارب چھ کروڑ ڈالر رہ گئے۔
تبصرے بند ہیں.