Latest National, International, Sports & Business News

اسلام آباد ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹس کے قیام کا حکم

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کے واقعات کے تناظر میں کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کی جس سلسلے میں سیکرٹری انسانی حقوق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت قیدیوں پر تشدد برداشت نہیں کرے گی، کسٹڈی میں ٹارچر اب ختم ہونا چاہیے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ٹرائل خصوصی عدالت میں ہوگا، اسی ہفتے ہیومن رائٹس کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔

عدالت نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں کسٹوڈیل ٹارچرجاری ہے، قیدیوں کی تضحیک کی جاتی ہے، یہ جیل نہیں، کانسنٹریشن کیمپ ہیں، بے بس لوگوں کی آواز کوئی نہیں اٹھاتا۔

تبصرے بند ہیں.