Latest National, International, Sports & Business News

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والا فاسٹ بولر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

سوشل میڈیا پر کرکٹ تجزیہ کار فرحان ناصر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر شہزاد اعظم کے انتقال کی خبر دی گئی۔

ٹوئٹر پر جاری پوسٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ فاسٹ بولر شہزاد اعظم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

فرحان ناصر نے مرحوم شہزاد اعظم کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ بولر نے 95 فرسٹ کلاس میچز میں 388 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایک مقامی فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی میچ کے دوران حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.