Latest National, International, Sports & Business News

اس آئی فون ماڈل کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

اگر ہاں تو آپ اسے خرید سکتے ہیں مگر اس کی قیمت ضرور دنگ کردے گی۔

Caviar نامی کمپنی نے آئی فون 14 پرو میکس کی باڈی میں طلائی گھڑی کو لگا کر اسے لگژری فون میں تبدیل کردیا ہے۔
اس گھڑی میں 8 ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں اور اس کا مقصد فون کو زیادہ آئیکونک بنانا ہے۔

اس ماڈل کو آئی فون 14 پرو میکس گرینڈ Complications Daytona کا نام دیا گیا ہے جو 128 سے 512 جی بی اسٹوریج والے ورژن میں دستیاب ہوگا۔

اس فون میں طلائی گھڑی سے ہٹ کر کوئی نیا فیچر موجود نہیں۔

ویسے تو ایک آئی فون 14 پرو میکس 1099 ڈالرز میں دستیاب ہے مگر اس لگژری ماڈل کو خریدنے کے لیے ایک لاکھ 34 ہزار 250 ڈالرز (لگ بھگ 3 کروڑ پاکستانی روپے) خرچ کرنا ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.