Latest National, International, Sports & Business News

ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار مسجد کے افتتاح کیلئے پاکستان آئیں گے

پاکستانی ہائوسنگ سوسائٹی سے معاہدے کے بعد ترک فن کار جلد پاکستان آمد متوقع ہے

اسلام آباد (شوبزڈیسک) پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان دوزیاتان نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر ہوگئے۔ ترک اداکار کے نجی سوسائٹی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں، ترک اداکار انگین آلتان دوزیاتان جلد پاکستان آئیں گے۔ پاکستان آنے کے بعد وہ نجی سوسائٹی میں مسجد کا افتتاح بھی کریں گے۔واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کی تاریخ سے جڑی یہ ڈرامہ سیریل پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرچکی ہے۔ اس ڈرامے کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس میں کردار حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسریٰ بلجیک بھی ایک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.