Latest National, International, Sports & Business News

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی

وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

وزارت داخلہ کی جانب سے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 2 رکنی کمیٹی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر اطہر وحید اور انٹیلی جنس بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمر شاہد حامد شامل ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کا عکس
تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے نوٹیفکیشن کا عکس

نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم فوری طور پر کینیا کا دورہ کرے گی۔

گزشتہ روز ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ارکان کی تعداد تین تھی جس میں آئی ایس آئی کے کرنل سعد احمد بھی شامل تھے۔

تبصرے بند ہیں.